کولکاتہ10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شاردا اسکینڈل کے سلسلے میں تقریبا دو سال پہلے گرفتار ترنمول کانگریس کے سینئرلیڈرمدن مترا کی رہائی پر آج تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ممتا آج صبح ہی ویٹیکن اور جرمنی کی آٹھ روزہ دورے سے واپس آئی ہیں۔انہوں نے اپنے سابق کابینہ ساتھی کی رہائی پر سوال پر کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔مترا کو کل علی پور عدالت نے ضمانت دی۔بہر حال ممتا کے ساتھ غیر ملکی سفر سے واپس آئے کولکاتہ کے میئر سوون چٹرجی نے کہا کہ مترا کی گرفتاری’’سیاست سے حوصلہ افزاء‘‘تھی۔کھیل اور وزیر ٹرانسپورٹ رہ چکے مترا کو سی بی آئی نے 12دسمبر2014کوگرفتارکیاتھا۔